منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اب کوئی بھارتی فوجی ہماری تحویل میں نہیں، پوری  وادی گلوان ہماری ہے،چین کا دو ٹوک اعلان

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ان کی تحویل میں کوئی انڈین نہیں ہے، پوری گلوان وادی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہاکہ جہاں تک میرا علم ہے اس وقت چین کی تحویل می

ں کوئی انڈین فوجی موجود نہیں ہے تاہم انھوں نے کسی انڈین فوجیوں کی نظربندی کی تصدیق نہیں کی۔جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان سے انڈیا میں چین کے خلاف ہونے والے احتجاج اور وادی گالوان میں پیشرفت کے بعد چینی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ گالوان میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار انڈیا کی فوج ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ہی ملک فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت کر رہے ہیں اور کشیدگی کو کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین انڈیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ انڈیا دور رس ترقی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…