جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

گرمی سے گھبرا کر اہلخانہ نے وینٹی لیٹر بند کر کے ائیر کولر چلا دیا ، کرونا مریض چل بسا

datetime 19  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اہلخانہ نے گرمی سے گھبرا کر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا وینٹی لیٹر بند کرکے ائیر کولر لگا لیا جس سے مریض زندگی کی سانسیں بحال نہ رکھ سکا اور چل بسا ۔ نجی ٹی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے مہاراؤ بھیم سنگھ اسپتال میں زیر علاج کورونا مریض کے رشتہ داروں نے گرمی سے تنگ آ کر مریض کے وینٹی لیٹر ہٹا کر اس کی جگہ ایئرکولر چلا دیا۔اسپتال

کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چالیس سالہ مریض کو سانس میں دشواری پیش آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر لگایا گیا تھا تاہم اس کے رشتہ داروں نے ایئرکولر لگا کر وینٹی لیٹر کا سوئچ ہٹا دیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض کے اہل خانہ اسے دیکھنے کولر ساتھ لائے اور بغیر بتائے وینٹی لیٹر ہٹا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔مریض کے مرنے کے بعد اہل خانہ ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ پر چڑھ دوڑے جس کے بعد واقع کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…