جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

’’ سیاحوں کو 3 ہزار ڈالرز کورونا ڈپازٹ جمع کرانے کی ہدایت‘‘ 2ہفتوںکے قرنطینہ کیلئے کتنی ڈالرز لیے جائیں گے ، اگر کسی سیاح کی موت ہو جاتی ہے تو اس کی مد میں کتنی رقم لی جائے گی ؟ تفصیلات جاری

datetime 19  جون‬‮  2020 |

نوم پنھ(این این آئی)کمبوڈیا میں غیرملکی سیاحوں کو وہاں آنے پر 3 ہزار ڈالرز بطور کورونا ڈپازٹ جمع کرانا ہوں گے جبکہ کم از کم 50 ہزار ڈالرز کی ہیلتھ انشورنس کا ثبوت بھی دینا ہوگا۔3 ہزار ڈالرز نقد یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کمبوڈین ائیرپورٹس پر پہنچنے کے بعد ادا کرنا ہوں گے، جس کو کووڈ 19 کا

شکار ہونے پر سیاحوں کے علاج معالجے پر خرچ کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمبوڈین وزارت صحت نے ممکنہ فیس اور علاج کی لاگت کی تفصیلی فہرست مرتب کی ہے۔وزارت صحت کی فہرست کے مطابق سیاحوں کے لازمی کورونا ٹیسٹ کی لاگت 165 ڈالرز ہے، جس میں سے سو ڈالرز ٹیسٹ کے، 5 ڈالرز ٹیسٹنگ سینٹر پر پہنچانے اور 60 ڈالرز ایک ہوٹل میں ایک رات قیام اور تین وقت کے کھانے کے ہوں گے۔یہ 60 ڈالرز لینے کی وجہ یہ ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج 24 گھنٹے میں مل سکیں گے جس کے دوران سیاح کو ہوٹل میں انتظار کرنا ہوگا۔اسی طرح 1281 ڈالرز 2 ہفتے کے قرنطینہ کے لیے ہوں گے جس کے دوران سیاح کسی مختص ہوٹل یا قرنطینہ مرکز میں قیام کرے گا، جہاں اسے کھانے، لانڈری اور طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔اگر سیاح میں وائرس کی تصدیق ہوجاتی ہے تو اسے علاج کے لیے مختص ہسپتال میں بھیجا جائے گا جہاں روزانہ کا بل 330 ڈالرز ہوگا۔اگر سیاح کی موت ہوجاتی ہے تو آخری رسومات کا تخمینہ 1500 ڈالرز لگایا گیا ہے۔ہیلتھ انشورنس کا ثبوت اس لیے مانگا جارہا ہے تاکہ 3 ہزار ڈالرز سے زیادہ خرچ ہونے پر وہاں سے باقی اخراجات حاصل کیے جاسکیں۔البتہ جن سیاحوں کا ٹیسٹ نیگیٹو آتا ہے، ان سے صرف ٹیسٹ کی قیمت لی جائے گی اور باقی ڈپازٹ واپس کردیا جائے گا۔کمبوڈیا میں کورونا وائرس کے 128 کیسز سامنے آئے جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…