ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ، بھارت نے بالآخر چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،بڑی اپیل کردی

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)انڈیا بائونڈری پر جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے 2 روز بعد چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے مابین فون پر رابطہ ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے متنازع ہمالیائی سرحد پر امن و آتشی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ 2 طرفہ معاہدوں کی پاسداری پر اتفاق کیا۔

بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام تر صورتحال کو ذمہ دارانہ طریقے سے سنبھالا جائے گا اور دونوں فریقین 6 جون کے سمجھوتے پر خلوص سے عملدرآمد کریں گے۔بھارتی بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں اطراف سے معاملات کو کشیدہ کرنے والا کوئی اقدام نہیں ہوگا اور اس کے بجائے دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکولز کے مطابق امن و آتشی کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی نے منسلک اخبار نے لکھا کہ گفتگو کے خلاصے کے مطابق چین کی جانب سے کہا گیا کہ فون کال صورتحال کو معمول پر لانے میں مدد کرے گی۔بیان کے مطابق جہاں انہوں نے اپنے موقف کا اظہار کیا انہوں نے صورتحال کو معمول پر لانے والا لہجہ بھی استعمال کیا جو ان دونوں ممالک میں رائے عامہ قائم کرے گا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے گلوان میں پیش آنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…