جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نیپالی قومی اسمبلی نے بھارت کے زیر قبضہ علاقے کا نیا نقشہ منظور کر لیا، بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئیں،منفی پراپیگنڈہ شروع

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو (این این آئی) نیپال کی قومی اسمبلی نے نیا نقشہ منظور کر لیا ہے جس میں بھارت کے زیر قبضہ علاقے کو اپنی حدود کا واضح حصہ دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنی مذموم توسیع پسندانہ حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے اس وقت 4 ہمسایہ ممالک پاکستان، چین، نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ شروع کر رکھی ہے، چند روز قبل بھارت کی جانب سے اسی طرح کی ایک سرحدی خلاف ورزی کے دوران چینی فوج کے ہاتھوں

کرنل سمیت 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔بھارت نے نیپال کے ایک سرحدی علاقے پر بھی زبردستی قبضہ کر کے شاہراہ تعمیر کر رکھی ہے جس پر نیپال کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا، اب نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کیا ہے جس میں بھارت کے زیر تسلط علاقے کو زیادہ واضح طور پر اپنی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر بھارت میں خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اور بھارتی میڈیا نے نیپال کے خلاف نئے سرے سے منفی پراپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…