جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

چینی فوج کے ہا تھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے کو کینیڈین اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے جوڑ دیا،نئی بحث چھڑ گئی

datetime 18  جون‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی)چینی فوج کے ہا تھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے کو کینیڈین انگلش اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے جوڑ دیا۔کینیڈیا کے اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی سرکار کے متنازع فیصلے کا نتیجہ ہے کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کا راستہ دے دیا گیا ۔

اخبار میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے انجانے میں بیجنگ کو ایک نیا ہتھیار مل گیا ہے۔ اخبار کے مطابق جموں و کشمیر کی خودمختاری پر بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک دیرینہ مقصد رہا ہے۔اخبار میں بتایا گیا کہ چین نے نئی ریاست کی تشکیل کو جارحیت اور مداخلت کے طور پر لیا اور بھارت کے ساتھ خارجہ پالیسی مذاکرات میں لداخ کی تشکیل کرنے والی نئی قانون سازی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اخبار کے مطابق مجموعی طور پر آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے پر اعتراض کرنے کا یہ ایک مختلف طریقہ ہے، اور اس اقدام سے متعدد محاذوں پر چین کو فائدہ ہوتا ہے اور اس سے چین پاکستان کے ساتھ اپنا اتحاد مضبوط کرسکتا ہے۔ادھر مشرقی لداخ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں چینی فوج کے ساتھ اپنے rules of engagement بدلنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ 2 روز قبل چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان 5 دہائیوں بعد سامنے آیا ہے ، اس سے قبل آخری بار ارونا چل پردیش کی سرحد پر دونوں فوجوں میں مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…