جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ،کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا بھارت اقوام متحدہ کا غیر مستقل رکن بننے میں کامیاب 192 میں سے کتنے ملکوں نے حق میں ووٹ دیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  جون‬‮  2020 |

نیو یارک( آن لائن)اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا بھارت اقوام متحدہ کا غیر مستقل رکن بننے میں کامیاب ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 سال کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کا انتخاب کیا ہے۔

جس میں ناروے، میکسیکو اور آئرلینڈ بھی غیر مستقل رکن بن گئے ہیں ،بھارت کو اقوام متحدہ کے 192 میں سے 184 ممالک نے ووٹ دیے جس کے بعد بھارت یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2022 تک کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا ہے ،دوسری جانب ترکی کے ولکان بزکیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی ایک نشست اب بھی خالی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ووٹ دیا۔اقوام متحدہ میں کسی بھی ملک کو نشست حاصل کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت چاہئے ہوتی ہے۔ بھارت آخری بار 2010 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا جب اس نے 190 میں سے 187 ووٹ حاصل کیے تھے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںارکان کی کل تعداد 15 ہے جن میں سے 5 مستقل ارکان ہیں جن میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں جبکہ دس غیر مستقل ارکان ہیں جنہیں دو دو برس کے لیے دنیا کے مختلف خطوں سے منتخب کیا جاتا ہے،پانچ افریقہ اور ایشیا کی ریاستوں سے، ایک یورپین یونین کی ریاستوں سے، جبکہ دو، دو ملک لاطینی امریکہ اور مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں سے منتخب کئے جاتے ہیں ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت 1950، 1967، 1972، 1977، 1984، 1991 اور 2011 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔دو برس کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والا رکن ملک فوراً دوبارہ انتخاب لڑنے کا اہل نہیں ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…