جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، عالمی سطح پر کتنا بڑا متاثرہ ملک بن گیا؟

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک روز میں 10 ہزار 965 کا اضافے ریکارڈ ہوا جس کے بعد وہ برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگوا نے بتایا کہ ایک ارب 30 کروڑ سے زائد کی آبادی والے ملک بھارت میں دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران وائرس کی منتقلی کم دیکھی گئی تھی

تاہم عوام کو اب بھی خطروں کا سامنا ہے اور وائرس کے خلاف مہم مہینوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا نفاذ مارچ کے آخر میں ہوا تھا تاہم اس کے بعد اس میں نرمی کردی گئی اور اب اسے زیادہ متاثرہ علاقوں میں نافذ کیا جارہا ہے۔بھارت کی جانب سے دکانوں، شاپنگ مالز، فیکٹریوں اور مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد کیسز میں تیزی سامنے آرہی ہے تاہم ملک بھر میں سب ویز، اسکولز، کالجز اور سینما گھر اب بھی بند ہیں۔بھارت کے وزارت صحت کے مطابق مذکورہ کیسز میں اضافے کے بعد بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 535 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 8 ہزار 498 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد میں 396 کا اضافہ ہوا ہے۔بھارت کی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد اب صرف امریکا، برازیل اور روس سے پیچھے ہے۔بلرام بھارگوا نے کہا کہ شہروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے تاہم دیہی علاقوں میں بھی انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’شہروں سے ملازمت سے محروم ہونے کے کئی لوگ اپنے آبائی علاقوں میں واپس گئے ہیں جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا نفاذ مارچ کے آخر میں ہوا تھا تاہم اس کے بعد اس میں نرمی کردی گئی اور اب اسے زیادہ متاثرہ علاقوں میں نافذ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…