ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اللہ پاک ہر مسلمان کو ایسی موت نصیب کرے ، مصری حافظ قرآن ،کلام پاک کی تلات کرتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، ویڈیو وائرل

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالم انسانیت کی عظیم ترین کتاب ہے جو اللہ کا کلام ہے،قرآن میں آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے جس کا مواد تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود قرآن مجید کامتن ایک جیسا ہے۔ قرآن مجید واحد الہامی کتاب ہے

جس میں دنیا کے ہر شخص کیلئے ہدایت کا خزانہ موجود ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مصری بزرگ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے المرصد کی رپورٹ کے مطابق مصر ی حافظ قرآن پاک سے بے حد محبت رکھتے اور ان کی تلاوت میں مٹھاس واضح نظر آتی تھی ، شیخ عبدالعطی عبدالجلیل جو کورونامیں مبتلا ہونے کی وجہ سے شدید بیمار ہوئے ۔ انہیں آکسیجن کی نالی لگائی گئی جب انہیں اندازہ ہو گیا کہ اللہ پاک کی طرف سے بلاوا آچکا ہے تو انہوں نے اپنی اکھڑتی سانسوں کیساتھ قرآن پاک کی تلاوت شروع کر دی ۔ تاہم اس دوران وہ اکھڑتی سانسوں کیساتھ سورۃ الانبیا کی تلاوت کرتے رہے ۔ پاس کھڑے قریبی رشتوداروں نے ان کی ویڈیو بنا لی ، بزرگ حافظ قرآن مجید اکھڑتی سانسوں کیساتھ کلام پاک کی تلاوت کرتے کرتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ تاہم ان کے کسی قریب رشتے دار نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…