ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں چین کیخلاف مظاہرے،چینی صدر کی تصاویر نذر  آتش

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) لاک ڈاؤن کے باوجود انڈیا میں چین کے خلاف علامتی مظاہرے کئے گئے ۔ بھارتی خبر رساں ادرے کے مطابق   بھارت کے مختلف شہروں میں چند لوگوں نے مل کر لداخ کی وادی گالوان میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان مہلک تصادم اور کم از کم 20 بھارتی

فوجیوں کے مارے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں ایک چین مخالف مظاہرہ  کیا گیا جس میں چینی صدر کی تصاویر نذر  آتش کیا گیا اور چین مخالف نعرے لگائے گئے۔مقامی گروپ ‘سنسکرتی بچاؤ منچ’ یعنی تہذیب بچاؤ فورم کے اراکین نے اس میں شرکت کی اور انھوں نے بھروے رنگ کے لباس پہن رکھے تھے۔انھوں نے چین کے خلاف اور  بھارت کے حق میں نعرے لگائے اور انھوں نے چین میں بنی مصنوعات کے بائیکاٹ کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔اسی طرح ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ‘مددگار پریوار’ تنظیم کے اراکین نے چین کے خلاف مظاہرہ کیا۔اسی طرح بدھ کے روز دہلی کے تین مورتی پولیس سٹیشن کے پاس چین کے خلاف علامتی مظاہرے کی کال دی گئی ہے۔ اور یہ کال ہندو سخت گیر تنظیم سودیشی جاگرن منچ کی جانب سے دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…