اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنل سمیت20فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہےکہ چین کی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے ،
ہمارے لیے ملکی یکجہتی اور خود مختاری سب سے اہم ہے ، بھارت امن کا خواہاں ہے لیکن اگر چین اکساتا ہے تو ہم مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کے آخر میں اپنے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔بھارتی حکومت کی جانب سے اپوزیشن پارٹیز کے ساتھ 19 جون کو میٹنگ بلا لی گئی ہے جس میں چین کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی پر غور کیا جائے گا ۔