اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرحد پر بھارتی اور چینی افواج کی جھڑپ میں تین بھارتی فوجی اہلکاروں کی تصدیق بھارتی میڈیا نے کی ہے جبکہ حقائق اور بتا رہے ہیں، معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مصدقہ ذرائع۔۔۔ مودی پی ایم او آفس بھارتی فوجی قیادت کل رات سے کھلبلی مچی ہے کیونکہ کل لداخ کے گلوان میں 45 سال میں ہونے والے بدترین چین بھارت فوجی تصادم
میں بھارتی کرنل سمیت دو نہیں 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، مودی اور بھارتی میڈیا کو سانپ سونگ گیا نہ جنگ نہ سرجیکل اسٹرائیک گیدڑ بھڑکیاں۔ واضح رہے کہ چین کی سرحد پر بھارت اور چین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ایک افسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی ہفتوں سے سرحد پر تناؤ جاری ہے اور فریقین کی جانب سے اضافے دستے سرحد پر تعینات کردئیے گئے تھے۔ ساڑھے تین ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مستقل بنیادوں پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں باقاعدہ طور پر سرحد پر حد بندی نہیں کی گئی لیکن کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف اموات ہوئی ہیں لیکن چین نے کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی اور پورا الزام بھارت پر عائد کیا ہے۔بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ پیر کی رات پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف جانی نقصان ہوا، بھارتی فوج کو ایک افسر اور دو سپاہیوں کا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقین کی سینئر فوجی قیادت اس وقت موقع پر موجود ہے تاکہ صورتحال کے تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔علاقے میں تعینات ایک بھارتی افسر نے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہاں فائرنگ بالکل نہیں ہوئی
اور مرنے والے بھارتی افسر کرنل تھے۔افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کوئی فائرنگ نہیں کی گئی، کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا، یہ پرتشدد جھڑپیں ہاتھوں سے ہوئیں۔دوسری جانب چین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارت پر سرحد پار کر کے چینی اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لیجیان نے کہا کہ بھارتی فوجی دستوں نے دو مرتبہ سرحد پار کی، اشتعال انگیزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کی سرحدی افواج کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
مصدقہ زرائع… مودی PMO آفس بھارتی فوجی قیادت کل رات سے کھلبلی مچی ہے کیونکہ کل لداخ کے گلوان میں 45 سال میں ہونے والے بدترین چین بھارت فوجی تصادم میں بھارتی کرنل سمیت دو نہیں 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں مودی اور بھارتی میڈیا کو سانپ سونگ گیا نا جنگ نا سرجیکل اسٹرائیک گیدڑ بھڑکیاں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 16, 2020