ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی ایئرلائن کی 7 خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت یہ پروازیں کب سے کب تک آپریٹ کرینگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے سعودی ایئرلائن کی 7 خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔خصوصی پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور پاکستانیوں کو لے کر پہنچیں گی۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا، سی اے اے نے سعودی ایئرلائن کی درخواست پر اجازت دی۔

ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں 16 جون سے 20 جون تک پروازیں آپریٹ کریں گی، مجموعی طور پر 1700 سے زائد پاکستانی مسافر وطن پہنچیں گے۔رپورٹ کے مطابق 16 جون کو ریاض سے 250 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز کے ذریعے 16 جون کو جدہ سے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے۔اسی طرح تیسری پرواز کے ذریعے 17 جون کو جدہ سے 240 سے زائد پاکستانی اسلام آباد پہنچیں گے، چوتھی پرواز 17 جون کو ریاض سے 250 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔پانچویں پرواز 18 جون کو جدہ سے 250 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی، چھٹی پرواز 20 جون کو ریاض سے 240 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی، 20 جون کو ساتویں پرواز کے ذریعے جدہ سے 250 مسافر اسلام آباد پہنچیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی ایئرلائن کے عملے کو ائیرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، طیارے واپسی پر کارگو یا خالی روانہ ہو نگے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…