منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اگست کے دوران پاکستان میں ایک دن میں کم از کم 80 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ افراد کروناکے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے،پاکستان بارے ہوشربا پیش گوئی

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی امپیریل کالج نے اپنے حالیہ منصوبے میں پاکستان میں کورونا سے متعلق حیران کن تخمینے دیتےہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگست 2020 کے وسط میں پاکستان میں ایک دن میں کم از کم 80 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ افراد وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق امپیریل کالج لندن نے برطانوی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے متعدد اداروں اور ماہرین کے ساتھ ایک الگورتھم منصوبے کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک میں کورونا سے متعلق تخمینوں کی رپورٹ مرتب کی۔آن لائن جاری کیے گئے منصوبے میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، برازیل، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، روس، انڈونیشیا، شام اور ترکی سمیت درجنوں ممالک سے متعلق اندازوں پر مبنی حیران کن اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب رواں ہفتے سائنسدان کورونا وائرس کی ایک اور ممکنہ ویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین کا تعلق امپیرئیل کالج لندن سے ہے اور وہ 300 افراد پر کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کریں گے۔ محققین یہ دیکھیں گے کہ کیا یہ قوتِ مدافعت کے لیے مؤثر ردِ عمل ظاہر کرتی ہے۔جن صحت مند افراد پر یہ آزمائش ہو گی ان کی عمریں 18 سے 70 برس کے درمیان ہیں۔ انھیں آنے والے ہفتوں میں دو مرتبہ ویکسین دی جائے گی۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو پھر 6000 رضاکاروں کو اس آزمائش میں شامل کیا جا سکتا ہے۔لیکن اس ویکسین سے لوگ معمولی طور پر بیماری کو محسوس نہیں کریں گے کیونکہ امپیرئیل کالج اس تجربے میں مصنوعی جنیاتی کوڈ کے سٹرینڈ استعمال کرے گی جو وائرس کے جنیاتی مواد پر مشتمل ہوتا ہے۔

ماہرین کو برطانوی حکومت نے پانچ کروڑ دس لاکھ پاؤنڈ کی امداد دی ہے۔ 63 لاکھ اس کے علاوہ ملنے والی امداد ہے۔یہ امداد آکسفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے ایک الگ ویکسین کے انسانی پر ہونے والے تجربے کے بعد ملی ہے۔برطانیہ کے وزیر برائے تجارت الوک شرما کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین کے یہ تجربات کامیاب ہو گئے تو یہ نا صرف کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں مد کریں گے بلکہ اس سے مستقبل میں سامنے آنے والی بیماروں کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…