دوشنبے (آن لائن) تاجکستان نے پابندیوں میں نرمی کا ا ٓغاز کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان نے پابندیوں میں نرمی کا آغاز کرتے ہوئے دو ماہ کی بندش کے بعد مال، بازار، ریستورانٹس، ہوٹلوں اور دیگر سروس فراہم کرنے والے کاروباروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق
ملک کی حکومت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرحدیں بند رہیں گی اور اس کے علاوہ مساجد اور بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی سہولیات جیسے ریلوے بھی بند رہیں گے۔چین سے متصل وسطی ایشیائی ملک میں اب تک 5 ہلاکتوں کے ساتھ 5 ہزار 35 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔