ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

ہوشیار خبردار چین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز پچھلے 24گھنٹوں میں درجنوں کیسز رپورٹ

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ، پیر کو مزید درجنوں کیسز رپورٹ کیے گئے ۔ چینی محکمہ صحت کے مطابق 14 جون کوملک میں کورونا کے کل 49 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ تعداد 13 جون سے کم ہے جس دوران 57 متاثرین کی نشاندہی ہوئی تھی۔

خبر رساں روئٹرز کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ان میں سے 39 متاثرین میں وائرس کی مقامی منتقلی ہوئی۔بیجنگ میں 36 نئے متاثرین ہیں۔ 13 جون کے اعداد و شمار میں بھی بیجنگ میں اتنے ہی متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی تھی۔14 جون کے اعداد و شمار میں 10 غیر ملکی افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جبکہ 18 اے سمپٹومیٹک کیسز (ایسے متاثرین جن میں علامات ظاہر نہ ہوں) کی تصدیق ہوئی ہے۔چین میں اب تک 83181 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ کل 4634 اموات ہوئی ہیں۔چین کورونا کے اے سمپٹومیٹک کیسز کو مصدقہ متاثرین میں شمار نہیں کرتا۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ 95 ہزار 480 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 35 ہزار 593 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 49 ہزار 827 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 41 لاکھ 10 ہزار 60 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 853 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 62ہزار 144 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 442 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 704 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 67ہزار 849 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 67ہزار 882تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 43ہزار 389زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 948ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 964 ہو چکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 520ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33ہزار 8 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 698ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار 889ہوچکی ہے۔

سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 8 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 345 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 989رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے مزید 97 افراد ایک ہی دن میں انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 475 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 729 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 309مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 53 ہزار 291مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…