بیجنگ(آن لائن) چین میں اتوار کو کروناوائرس کے 57نئے کیس سامنے آگئے، جو کہ اپریل کے بعدسے بلند ترین یومیہ تعداد ہے، جبکہ بیماری کا دوبارہ سر اٹھانے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ چین میں داخلی وباء کو اس سال کے اوائل میں کئے جانے والے سخت لاک ڈاون اقدامات کے ذریعے قابو کرلیا گیا تھا ، لیکن نئے جھرمٹ کا تعلق جنوبی بیجنگ میں ایک خوارک مارکیٹ کے
ساتھ جوڑا گیا ہے۔ قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں نئے کیسز میں 36مقامی سطح پر منتقل ہوئے ہیں، اور بیجنگ صحت حکام نے بعد ازاں کہا کہ تمام تین درجن کیسز کا تعلق شن فادی مارکیٹ سے ہے۔ اتوار کو سامنے آنے والے دو دیگر انفیکشنز شمال مشرقی لیاوننگ صوبے میں ہیں اور ان کے بیجنگ کیسز کے ساتھ قریبی رابطے رہے ہیں۔