منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان پر بڑھ چڑھ کر بولنے والی بھارتی فوج چینی افواج کے سامنے کیوں’ بے بس ‘ہے؟حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پر بڑھ چڑھ کر بولنے والی بھارتی فوج چینی افواج کے سامنے کیوں’ بے بس ‘ہے؟حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی انڈیا کے سابق فوجی سربراہ بکرم سنگھ نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ انڈین فوج چین کے ساتھ سرحد پر چینی فوج کو بھرپور جواب دی سکتی ہے اور اس کے پاس

ایسا کرنے کی صلاحیت ہے لیکن اس طرح کی کارروائی کا فیصلہ فوج نہیں بلکہسیاسی قیادت کرتی ہے۔ قومی موقرنامے جنگ میں شائع رپورٹکے مطابق جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہمیں اس حوالے سے محتاط رہنا ہوتا ہے کہ ہماری صلاحیت کیا ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔ ہمیں پتا ہے کہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ہم چین کو اسی کی زبان میں جواب دے سکتے ہیں۔‘ ،’ہم کوئی بھی قدم اٹھاتے ہیں تو اس کے دیر پا اثرات کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔چین کے معاملے میں وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت دفاع کو ہی فیصلہ لینا ہوتا ہے کیونکہ ایسی صورت میں تصادم میں اضافے کا پورا خدشہ ہوتا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے جب پاکستان کے ساتھ سرحد پر کشیدگی کی بات آتی ہے تو انڈین فوج کا انداز بالکل مختلف ہوتا ہے۔جنرل بکرم سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ کنٹرول لائن کا معاملہ بالکل الگ ہے ، یہاں گولہ باری عام بات ہے ۔‘ ’بالاکوٹ جیسی کوئی بڑی کارروائی کی بات ہو تب ہی فوج کو حکومت سے منظوری لینی پڑتی ہے ورنہ فوج یہاں خود ہی فیصلہ کرتی ہے۔ لیکن چین کے ساتھ معاملہ زیادہ نازک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…