جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نوجوانوں میں کونسی چیز ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہے، تحقیق میں نیا انکشاف

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)دنیا بھر کے 237 ممالک اور علاقہ جات میں 46 ہزار سے زیادہ افراد پر کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اکیلے پن کا احساس نوجوان نسل کو ہمارے سابقہ خیالات کے مقابلے میں کہیں زیادہ اور شدید طور پر متاثر کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ایکسیٹر، برطانیہ کے نفسیاتی ماہرین کی قیادت میں کئے گئے اس سروے میں حصہ لینے والے افراد کی عمریں 16 سال

سے 99 سال کے درمیان تھیں۔واضح رہے کہ چند سال پہلے بالکل یہی سروے صرف برطانوی شہریوں پر کیا گیا تھا جس میں کم و بیش یہی نتائج حاصل ہوئے تھے۔ تاہم نئے مطالعے میں دنیا بھر سے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی سروے بھی ہے۔سروے کے نتائج سے جہاں یہ معلوم ہوا کہ دنیا بھر کی نوجوان نسل ہماری سابقہ معلومات کے مقابلے میں کہیں زیادہ احساسِ تنہائی کا شکار ہے، وہیں یہ بھی پتا چلا کہ جن ممالک میں نئی نسل جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اپنے والدین اور گھر بار سے الگ ہو کر آزاد زندگی گزارنے لگتی ہے، ان ملکوں کے نوجوانوں میں احساسِ تنہائی بھی زیادہ دیکھا گیا۔توجہ طلب بات یہ ہے کہ جن معاشروں میں مل جْل کر رہنے کا رجحان زیادہ ہے، وہاں کے بزرگوں میں بھی تنہائی کا احساس خاصا کم مشاہدے میں آیا۔ ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا کہ نوجوان لڑکیوں کی نسبت نوجوان لڑکوں میں تنہائی کا احساس زیادہ ہوتا ہے، البتہ وہ آسانی سے اس کا اقرار نہیں کرتے۔نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے احساسِ تنہائی کی ایک اور بڑی وجہ ’’سوشل میڈیا‘‘ کو بھی قرار دیا گیا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کو سماجی تعلقات میں اضافی چیز سمجھا جائے نہ کہ سماجی تعلقات کا متبادل۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…