ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک مسجد کے بزرگ موذن کرونا کا شکار ہونے کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق الشیخ سالم مشوط العنزی مشرقی الریاض کی النظیم کالونی میں قائم مسجد صالح الفریجہ میں مسلسل 16 سال سے موذن تھے۔ وہ چند روز قبل کوڈ 19 وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مرحوم کے صاحب زادے نایف نے کہا کہ چند روز قبل ان کے
والد فجر کی اذان کے لیے گھر سے مسجد گئے۔ وہ نماز فجر کے کافی دیر بعد آٹھ بجے واپس گھر لوٹے توان پر تھکاوٹ کے آثار تھے اور ان کا ٹمپریچر بھی زیادہ تھا۔ انہیں نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور اوقاف نے الشیخ مشوط العنزی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارکے ساتھ ہم دردی کا اظہار کیا گیا۔