جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں ریکارڈ کیسز کے باوجود مزید عوامی مقامات کھول دئیے گئے دہلی کی جامع مسجد میں پانچ وقت کی بجائے تین نمازوں کی ادائیگی پر غور

datetime 9  جون‬‮  2020 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ ریکارڈ کیسز کے باوجود کئی شہروں میں مالز اور مندر کھول دئیے گئے جس کے بعد ملک میں وبا کے مزید تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق ملک میں 10 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی حکومت نے معیشت کی صورتحال مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے چند پابندیاں اٹھالی گئیں۔پیر کو

جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 9 ہزار 983 نئے کیسز کے بعد ملک میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد بھارت، برطانیہ اور اسپین کے قریب پہنچ گیا ہے جو ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارت میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 135 ہے، جو وبا سے زیادہ متاثرہ دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔تاہم ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں وبا کا پیک جولائی میں آئے گا۔اس کے باوجود دارالحکومت نئی دہلی میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، مندر اور مساجد دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔متعدد مندروں کے داخلی راستوں پر سینی ٹائزیشن ٹنلز بنائے گئے ہیں اور لوگوں کو نذرانے سے روک دیا گیا ہے۔دہلی کے تاریخی مندر کے ٹرسٹی نے کہا کہ مندر میں داخل سے ہونے سے قبل ہر شخص کا دو بار درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے۔دارالحکومت کی 400 سال پرانی جامع مسجد کی جانب سے نمازیوں کو پانچ وقت کے بجائے دن کی تین نمازیوں کے لیے آنے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…