منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا آخری مریض صحت یاب ہونے کی جب خبر ملی تو جسینڈاآران نے اس وقت کیا ،کیا ؟کرونا کو شکست دینے میں کیسے کامیاب ہوے؟وباءکومذاق قرار دینے والوں کیلئے پیغام

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ملک سے کرونا وائرس کے ختم ہونے کی خبر پر خوشی سے رقص کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا جب آپ کوپتہ چلا کہ ملک میں ایک بھی کرونا کیس نہیں رہا تو آپ کے تاثرات کیا تھے جس پر جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ جب میں نے سنا کہ ملک میں کوئی بھی ایکٹو کیس باقی نہیں رہا تو میں نے خوشی سے

تھوڑا سا رقص کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے اور مزید لوگوں میں نہ پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ عوام خود ہیں جنہوں نے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کیااور ہم آج اس مہلک وباء سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس سے سروے کیا تو پاکستانی عوام کا زیادہ تر جواب یہ تھا کہ یہ امریکا اور اسرائیل کی سازش ہے ، ملک میں کورونا وائرس کے ایک مریض لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت کا یہ خیال ہے کہ کورونا سے اتنا خطرہ نہیں جتنا بتایا گیا،63 فیصد پاکستانی شہریوں کویقین ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر بتایا گیا جبکہ 33 فیصد افراد نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔سروے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے ٹی وی دیکھنے اور موبائل فون استعمال کرنے کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی،لوگوں نے گھر کے کاموں کو نمٹانے کو ترجیح دی،83 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ بخار کورونا کی اہم علامت ہے، 74 فیصد نے خشک کھانسی کو علامت قرار دیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے گئے سروے میں ہر 4 میں سے 3 افراد نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خواتین پرگھر کے کاموں کا بوجھ بڑھا۔سروے میں نصف سے زیادہ عوام نے اعتراف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کو بڑھایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…