ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرلیا

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی۔ملالہ یوسف زئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کے ساتھ اپنا گریجویشن مکمل کیا۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کی

جانب سے رواں سال گویجویشن کی تقریب منسوخ کی گئی تھی، جس وجہ سے ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر سے گریجویشن کرنے والے ہزاروں طلبہ کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے یوٹیوب نے ورچوئل تقریبات کا اہتمام کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوٹیوب کی ورچوئل تقریب کے ذریعے ہی ملالہ یوسف زئی نے خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے گریجویشن کرنے والے تمام افراد کو کہا کہ ان سب نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرلی، اب وہ دنیا کو بدلنے کے لیے کردار ادا کریں۔‎ملالہ یوسف زئی کی مختصر خصوصی ویڈیو کو یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ملالہ یوسف زئی کی گریجویشن مکمل ہونے پر انہیں دنیا بھر سے دیگر اہم شخصیات نے بھی مبارک باد دی۔ملالہ یوسف زئی نے رواں برس مئی میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان سمیت ہزاروں طلبہ کی گریجویشن کی تقریب اس سال منعقد نہیں ہو سکی اور وبا کے باعث دنیا بھر میں تقریبا ایک ارب طلبہ تعلیمی اداروں سے باہر ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کے باعث رواں سال آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دنیا بھر کی کئی دیگر معروف یونیورسٹیز کی جانب سے اپنی تقریبات کو منسوخ کرنے کے بعد یوٹیوب نے یونیوسٹیز سے رواں سال تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دینے کے لیے کلاس 2020 کا مختلف منصوبہ شروع کیا، جس کے تحت یوٹیوب نے دنیا کی نامور شخصیات سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے لیے خصوصی خطاب کرنے کی اپیل بھی کی۔یوٹیوب کے کلاس 2020 منصوبے کے تحت دنیا بھر کی نامور شخصیات نے رواں سال یونیورسٹیز سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ سے خصوصی خطاب میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم کے ذریعے دنیا کو تبدیل کرنے کا بھی کہا۔‎

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…