جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ میں کورونا ختم، وائرس سے متاثرہ آخری مریض بھی صحت یاب، سخت اقدامات کی وجہ سےکیوی وزیراعظم مثال بن گئیں

datetime 8  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں کوروناختم ، آخری مریض بھی صحت یاب ،غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا فری قرار دیکر پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کا کوئی ٹیسٹ رپورٹ نہیں ہوا جبکہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اپنے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جا رہے ہیں۔کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اس دوران بین الاقوامی سرحد بند رہیں گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ ہم نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے جس کے لیے عوام کی شکر گزار ہوں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…