جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے مردوں کی زیادہ تعداد گنج پن کا شکار تھی، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

datetime 6  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سائنسدانوں کی رائے ہے کہ مردوں میں گنج پن کا سبب بنے والے ہارمونز کی وجہ سے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے مردوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت کی شرح زیادہ ہے۔

ہسپانوی ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردوں میں اینڈروجین (Androgens) نامی ہارمون موجود ہوتے ہیں جو ان میں گنج پن کا سبب بنتے ہیں اور یہی ہارمونز کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسی دیگر کئی تحقیق پہلے سے ہی سائنسی جریدوں میں گردش کر رہی ہیں کہ گنج پن کا شکار مردوں کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق  برائون یونیورسٹی کے پروفیسر کارلوس ویمبئر کہتے ہیں کہ اینڈرو جین یقینی طور پر وہ ہارمون ہے جو کورونا وائرس کو انسانی خلیوں پر حملے میں مدد دیتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ گنج پن وائرس کی شدت معلوم کرنے کا زبردست پیمانہ ہے۔ پروفیسر کارلوس نے کہا کہ ایسے مریض جنہیں کورونا وائرس کے شدید حملے کی وجہ سے اسپتالوں میں لایا گیا ان کی اکثریت گنج پن کا شکار تھی۔ 122؍ مریضوں پر ہونے والی تحقیق کے حوالے سے امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی نے مقالہ لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میڈرڈ کے تین مختلف ہسپتالوں میں داخل ہونے والے 79؍ فیصد مرد، جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، گنجے تھے۔ اسپین میں دیگر 41؍ مریضوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق بھی یہی ثابت ہوا کہ ان کی 71؍ فیصد تعداد بھی گنج پن کا شکار تھی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ یہ محدود پیمانے پر کی گئی تحقیق تھی جس میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پختہ نتائج کے حصول کیلئے تحقیق کا دائرہ بڑھانا پڑے گا۔ امریکی آنکولوجسٹ میتھیو ریٹگ نے پروسٹیٹ کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی دوائوں کا کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال شروع کرکے نئی تحقیق شروع کی ہے۔ اس طریقہ علاج میں مریض کے اینڈروجین کی سطح کم ہو جاتی ہے جس سے گنج پن کے شکار مریضوں کے مرنے کے امکانات پر تحقیق ہو رہی ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…