نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کووڈ انیس کے متاثرین کی تعداد تقریبا دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق منگل کو شعبہ صحت کے اہم اداروں کے ماہرین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ معیشت کو بحال کرنے کی کوشش میں لاک ڈان میں نرمی وبائی پھیلا ئوکا
باعث بن رہی ہے۔ ماہرین نے اپنی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ وبا سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق فیصلے کرتے وقت ماہرین سے مشاوت نہیں کی گئی۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پالیسی سازوں نے واضح طور پر عام انتظامی افسران پر اعتماد کیا جبکہ اس عمل میں وبائی امراض کی روک تھام کے شعبے کے طبی ماہرین، جنرل ہیلتھ، پریوینٹیو میڈیسن اور سوشل سائنسز کے شعبوں کے ماہرین کا کردار محدود تھا۔