دبئی (این این آئی)دبئی کے حکام نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننے کے قواعد وضوابط میں بعض تبدیلیاں کی ہیں اور چھ سال سے کم عمر بچوں اور وقوفی ، ذہنی یا حسیاتی عوارض کا شکار افراد کو اس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔اس کے علاوہ جن افراد کو بند جگہوں یا کھلے میدانوں میں کسرت کے دوران میں سانس لینے
میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انھیں بھی اس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے ماسک پہننے سے متعلق ان نظرثانی شدہ نئے قواعد کی منظوری دی ہے۔اس نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی اور مقامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کی روشنی میں پہلے سے نافذ العمل قواعد پر نظرثانی کی ہے۔