واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں کرفیو اور سخت پابندیوں کے باوجودپولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص قتل کیخلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں سیاہ فام شخص کے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد احتجاج کئی ریاستوں میں پھیل گیا ہے ، سیٹائلل سی نیورک میں مظاہرین نے مارچ کر کے اپنا احتجاج
ریکارڈ کروایا ۔ جبکہ مظاہرین راستے میں لگی رکاوٹیں اور جنگلے توڑ کر وائٹ ہائوس کے قریب بھی پہنچ گئے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہائوس کے بنکر میں پنا لینا پڑی ۔ امریکی دارالحکومت میں رات کو کرفیو لگا دیا گیا جو رات گیارہ بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک رہے گا ۔