جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں تین لاکھ 71ہزار،متاثرین کی تعداد61لاکھ  ہوگئی

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 500 افراد دم توڑ گئے جبکہ اس دوران اس کے 9 ہزار 816 نئے مریض سامنے آئے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے

متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار 299 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 71 ہزار 6 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 51 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 515 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 لاکھ 38 ہزار 286 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 557 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 16 ہزار 820 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 25 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 163 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 238 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 966 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 28 ہزار 849 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 555 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 575 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 308 مصدقہ متاثرین سامنے آئے جب کہ

اس وباء سے اموات 27 ہزار 125 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 376 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 826 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 340 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 664 رپورٹ ہوئے ۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 771 ہوگئیں

جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 625 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 600 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 294 ہو گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 185 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 143 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 515 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل

کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 103 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 734 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 950 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 480 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 384 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی

تعداد 83 ہزار 1 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 42 ہزار 742 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 25 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…