اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کووڈ۔19 کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو مضبوط بنانے کیلئے 60 لاکھ ڈالر کی امریکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کو رمضان کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم رمضان کا روزہ رکھنے اور دوسری کی مدد کرنے کے جذبہ کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے
پاکستان کے طبی عملہ کی تربیت کیلئے 60 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا جو ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بحال کر رہے ہیں اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کو میڈیکل آلات کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کا اظہار ہے۔