جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی انٹیلی جنس کے سابق افسر کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا  ہے، بیٹے نے سنگین الزامات عائد کردئیے،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی انٹیلی جنس کے سابق طاقت ور افسر کے بیٹے نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان ان کے والد کو ملک میں واپس لانے کیلئے خاندان کے افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی برسوں تک سعودی عرب میں انٹیلی جنس کے افسر رہنے والے سعد الجابری زندگی کو لاحق خطرات کے باعث 2017 میں کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور مسلسل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا

دباؤ برداشت کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعد الجابری کے بیٹے خالد الجابری نے بتایا کہ محمد بن سلمان ان کے والد کو گھر واپس جانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان کے بھائی، بہن اور چچا کو سعودی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا اور مارچ سے حراست میں ہیں اور اس کے بعد سے ان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔خالد الجابری نے کہا کہ کئی ہفتے ہوگئے ہیں تاہم ہمیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، انہیں ان کے گھروں سے اٹھایا گیا تھا اور ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ آیا وہ زندہ ہیں یا مار دئیے گئے ہیں۔سعودی حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہر سعد الجابری سعودی عرب میں کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہے اور القاعدہ کے خلاف لڑنے اور امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں اہم کردار ادا کیا۔ان کے بیٹے اور سابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان دباؤ ڈال رہے ہیں کہ سعد الجابری وطن واپس آئیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ باہر وہ قابو میں نہیں رہیں گے جبکہ خفیہ معلومات تک ان کی رسائی ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر نائب صدر اور یمن میں امریکا کے سابق سفیر جیرلڈ فیئرسٹین کا کہنا تھا کہ الجابری کئی حساس معاملات سے واقف ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ تابوت کہاں دفن ہیں اور ممکن ہے کہ محمد بن سلمان کے حوالے سے بھی معلومات رکھتے ہوں۔خیال رہے کہ سعد الجابری کا انٹیلی جنس کیرئر اس وقت ختم ہوا تھا جب محمد بن سلمان اور محمد بن نائف کے درمیان سعودی عرب کے ولی عہد بنے کی جنگ شروع ہوئی تھی اور وہ 2017 سے ملک سے باہر ہیں۔رپورٹس کے مطابق محمد بن نائف اس کے بعد نظر بند ہیں اور اطلاعات آئی تھیں کہ رواں برس مارچ میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا کہ کیونکہ ذاتی ملاقاتوں میں محمد بن سلمان کی حکمرانی کے انداز پر تنقید کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق سعد الجابری نے

امریکا میں گہرے تعلقات ہونے کے باجود وہاں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ محمد بن سلمان کی درخواست بھی واپس سعودی عرب بھیج دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سعد الجابری نے جب سعودی عرب چھوڑا تو حکام کی جانب سے ان کی 20 سالہ بیٹی سارہ اور 21 سالہ عمر پر پابندیاں عائد کرنے آغاز کیا گیا جو اب بھی سعودی عرب میں ہیں۔خالد الجابری کا کہنا تھا کہ

دو بچے تعلیم کے لیے امریکا جانے کو تیار تھے لیکن محمد بن سلمان نے حکومت میں آتے ہیں انہیں باہر جانے پر پابندی لگادی، ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا اور مختلف تفتیشی سوالوں کے لیے طلب کیا جانے لگا۔سعودی حکام ان پر دباؤ ڈال رہے کہ وہ اپنے والد کو وطن واپسی کے لیے قائل کریں۔سعودی سیکیورٹی فورسز نے سعد الجابری کے دونوں بچوں کو 16 مارچ کو دارالحکومت ریاض میں واقع ان کے گھر سے علی الصبح اٹھایا جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں۔گزشتہ ہفتے حکام نے سعد الجابری کے بھائی عبدالرحمٰن الجابری کو بھی گرفتار کرلیا جو امریکا سے تعلیم یافتہ الیکٹریکل انجینئر ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…