اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیش اور بھارت میں خوفناک طوفان سے تباہی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ/نئی دہلی (این این آئی)بنگلہ دیش اور بھارت میں طوفان امپھن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس سے اب تک 84 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنیرجی نے کہا کہ 72 افراد یا تو بجلی سے یا درختوں کے گرنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں حکام نے ہلاکتوں کی تعداد 12 بتائی۔

حکام کے مطابق طوفان ایمپھن سے لینڈ فال سے قبل حکام نے لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی کی جس کی وجہ سے ان گنت لوگوں کی جانیں بچ گئی تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد مواصلات کے نظام کے بحال ہونے کے بعد معلوم کی جاسکے گی۔بھارت اور بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد طوفان کی وجہ سے بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔ممتا بنیرجی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمپھن سے ہونے والے نقصانات کورونا وائرس سے بھی زیادہ بدتر ہیں۔پڑوسی ریاست بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا تھا کہ درخت گرنے سے 5 سالہ بچے اور 75 سالہ شخص اور ڈوبنے سے ایک رضاکار کے ہلاک ہونے کے علاوہ کل 12افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے دفتر نے اندازہ لگایا ہے کہ طوفان سے تقریباً ایک کروڑ افراد متاثر ہوئے جبکہ 5 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کے ساحلی علاقے کے 49 سالہ اصغر علی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسا طوفان نہیں دیکھا، ایسا لگ رہا ہے کہ دنیا ختم ہورہی ہے اور ہم صرف دعا کرسکتے ہیں، اللہ ہماری مدد کرے‘۔ڈھاکا میں موجود نیوز میڈیا کے نمائندے نے بتایا کہ حکام نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات کا اندازہ لگایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ کے قریب لوگ بجلی سے محروم، نقصان بہت زیادہ ہوا ہے بالخصوص جنوب مغربی بندلا میں مینگروو جنگلات طوفان کے براہ راست نشانہ بنے ہیں اور ہزاروں گھر لہروں میں بہہ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…