ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2532 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 12 مریض جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے ریاض سے جاری بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 65 ہزار 77 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض جاں بحق ہوئے اور اب مجموعی اموات 351 ہوگئیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ 2562 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36ہزار 40 ہوگئی۔ ریاض میں 714، جدہ میں 390، مکہ مکرمہ میں 299 اور مدینہ منورہ میں 193 کیسز سامنے آئے ہیں۔بریدہ میں 144 ،ہفوف میں 141، دمام میں 86، درعیہ میں 61 اور جبیل میں 58 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔