بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز ، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن )نیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، مختلف ممالک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر سے ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 329,732 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مختلف ملکوں میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 5,090,064 ہے جن میں سے 2,736,101 زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس اب بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید1561 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہزار ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث امریکہ اب دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1593039تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ اس کے بعد سب سے زیادہ مریض روس، برازیل اور برطانیہ میں ہیں۔ادھر طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سال رواں کے آخر تک کورونا وائرس سے 40 ہزار ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا وائرس کے 18000 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث339 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دریں اثناء چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے دو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ چین میں مہلک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 82967 ہے جبکہ اس سے 4634 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 106000 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور ملک میں ایک دن میں 20 ہزار نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انڈونیشیا میں ایک دن میں 700 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ ملک میں وبا ابھی تک اپنے عروج پر نہیں پہنچی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئی ہیں۔ ادھر بھارت میں کوروناوائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5609 کیس سامنے آنیکے بعد متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…