جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ گر کر تباہ، اس کی مالیت کتنی تھی؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا( آن لائن ) امریکا کا جدید ترین، 15 ارب روپے مالیت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جدید امریکی جنگی طیارہ ایف 35 فلوریڈا کی ائیربیس پر گر کر تباہ ہوا، طیارے کی مالیت 90 ملین ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کا جدید اور مہنگا ترین جنگی طیارہ فلوریڈا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کو حادثہ فلوریڈا ائیربیس پر پیش آیا۔اب تک معلوم نہ ہو سکا کہ طیارہ کس وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

طیارے سے قبل پائلٹ ایجکٹ کر کے جان بچانے میں کامیاب رہا۔ طیارہ شہری آبادی میں نہیں گرا اس لیے حادثے کے نتیجے میں نہ تو آبادی کو نقصان پہنچا نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ملی۔ بتایا گیا ہے کہ 2006 کے بعد سے اب تک کل 3 ایف 35 جنگی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔امریکی فضائیہ کے 2 اور جاپانی فضائیہ کا 1 ایف 35 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو چکا۔اب فلوریڈا میں ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ماہرین جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ طیارہ کس وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ایف 35 کو امریکا کی جانب سے تیار کردہ سب سے جدید جنگی طیارہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس طیارے میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ کچھ عرصہ قبل امریکا اس طیارے کو ترکی کو فروخت کرنے کیلئے راضی ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں شام کے تنازعے اور روس کیساتھ دفاعی تعلقات کو لے کر امریکا نے ترکی کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…