اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے ادوایہ ساز کمپنی اسٹرازینیکا کے ساتھ کرونا ویکسین کی 3کروڑ خوراکیں بنانے کا معاہدہ کر لیا ۔ بزنس سیکرٹری الوک شرما نے بتایا ہے کہ اگر ویکسین کے ٹرائلز
کامیاب رہتے ہیں تو یہ ستمبر میں دستیاب ہو گی ۔ الوک شرما نے مزید بتایا کہ آکسفورڈ کا منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے جبکہ امپیریل کالج کے منصوبے میں بھی نمایا پیشرفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کرونا علاج کیلئے 6ادویات ابتدائی ٹرائل کے مرحلے میں ہیں ۔