اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا سے اموات میں اضافہ، مسلم ممالک میں عیدالفطر پر کرفیو کا اعلان‘برطانیہ میںریکارڈ  بیروزگاری 

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک /انقرہ /قاہرہ/ریاض(این این آئی)کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور کئی مسلم ممالک نے عیدالفطر پر ملک گیر لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک کم از کم 48لاکھ 72ہزار 308افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک تین لاکھ 21ہزار 593افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔وائرس سے اب تک سب

سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 91ہزار 187 افراد ہلاک اور 15لاکھ 20ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ خطے یورپ میں برطانیہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں اب تک کم از کم 35ہزار 422 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہے۔روس میں بھی تقریباً تین لاکھ وائرس کا شکار ہو چکے ہیں البتہ اٹلی اور اسپین میں ہونے والی اموات کی شرح میں دن بدن کمی واقع ہوتی جا رہی ہے۔ملک میں مستقل لاک ڈاؤن اور تجارتی مراکز بند ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں اپریل میں بیروزگاری کی شرح 1990 کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔بیروزگاری میں اتنی تیزی سے اضافہ برطانوی معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے، حالانکہ حکومت نے ملازمین کو فارغ نہ کرنے کے لیے پروگرامز بھی جاری کیے ہیں۔اپریل میں بیروزگار ہونے کے دعوے 8 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ کر 20 لاکھ 10 ہزار ہوگئے، جو 1996 کے بعد سب سے زیادہ ہیں اور مارچ کے مقابلے میں ان میں 69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادھر مسلمان ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر لاک ڈاؤن میں سختی اور کئی ممالک میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے عید کی چھٹیوں کے دوران 23 سے 26 مئی تک ملک بھر میں چار دن کا کرفیو لگا دیا ہے۔اس سے قبل 31 صوبوں میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عید کے دوران ملک کے تمام 81صوبوں میں کرفیو لگے گا ۔ترک سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی عید الفطر کے موقع پر مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔مصر نے بھی 24مئی سے چھ دن کے لیے عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کویت پہلے ہی 10 سے 30مئی تک 20 کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکا تھا۔اردن میں عید کے پہلے دن عوام کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے البتہ اس کے بعد بقیہ دنوں میں عوام کو اپنی گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ گھومنے کی اجازت ہو گی۔قطر نے 30 مئی تک بیشتر تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے سمیت نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں کئی نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔حکام نے اعلان کیا کہ عید کی اعلان کردہ چھٹیوں کے دوران کھانے پینے اور کیٹرنگ شاپس، فارمیسیز، ریسٹورانٹس کی ڈلیوری سروسز اور کچھ دیگر ضروری خدمات کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی۔تاہم سب سے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان عمان نے کیا ہے جہاں عید کی چھٹیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور گھروں سے نکلنے پر لوگوں پر جرمانہ اور جیل کی سزا بھی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…