جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ہفتے میں چار دن کام کرنے کی تجویز سامنے آگئی

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ہفتے میں چار دن کام کرنے کی تجویز پیش کر دی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے فیس بک پر ایک ویڈیو چیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا کہ اب جب کہ ملک میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو چکا ہے تو ہفتے میں پانچ دن کے بجائے

چار دن کام کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر تین روز کی چھٹی ملے گی تو اس کی بدولت شہریوں کو ایک ایسے وقت پر ملک گھومنے کا زیادہ مواقع ملیں گے اور معیشت پر مثبت اثرات آئیں گے جب نیوزی لینڈ نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں بند کی ہوئی ہیں۔انھوں نے گفتگو میں کہا کہ میں نے کئی لوگوں کا مشورہ سنا کہ وہ ہفتے میں چار دن کام کرنے کا کہہ رہے تھے۔ میرا خیال ہے کہ یہ معاملہ کمپنیز اور ان کے عملے کے درمیان ہے لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ ہم نے کووڈ کے دوران انسانی رویوں اور کام کرنے کے اعتبار سے بہت کچھ سیکھا ہے کہ لوگ گھر سے بھی رہتے ہوئے موثر طریقے سے اپنا کام کر سکتے ہیں۔ میں ان لوگوں کو جو کاروبار چلاتے ہیں، اس بات پر ضرورت غور کریں کہ کیا چار دن کام کرنا چاہیے۔‘

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…