ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کورنا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ، دنیا بھر میں متاثرین اور اموات کی تعداد میں بڑا اضافہ

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /نیویارک (این این آئی)مہلک کورونا وائرس سے پوری دنیا نبرد آزما ہے اور اب تک اس کے مکمل خاتمے کے لیے کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 47 لاکھ 22 ہزار 233 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 18لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہو چکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثرین انتقال کر چکے ہیں۔

امریکا بدستور کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں صف اول ہے جہاں نئے اعداد و شمار کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 90 ہزار 113ہو چکی ہے جب کہ15لاکھ 7 ہزار 773 افراد اب تک متاثر بھی ہو چکے ہیں۔اٹلی نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات میں مسلسل کمی آنے کے بعد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹلی میں اب تک کورونا سے 31 ہزار 763 اموات اور 2 لاکھ 24 ہزار 885 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے شمالی علاقوں میں کورونا کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد فروری میں ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور پھر تقریبا 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد 4 مئی کو یورپی ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی پیدا ہونا شروع ہوئی۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 120 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 90 ہزار 927 ہو چکی ہے جب کہ اموات کی کل تعداد 2 ہزار 872 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی تعداد نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس طرح وہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر آگیا ہے۔ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلا ن کردیا گیا ہے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق دو ہفتے قبل ہنگری کے دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی جب کہ دیہی علاقوں میں کرفیو نرم کر دیا گیا تھا۔

ہنگری میں پیر سے دکانیں بھی کھولنے کی اجات ہو گی ساتھ ہی ریسٹورینٹ، پارک، چڑ یا گھر،کھیل کے میدان بھی کھول دیے جائیں گے۔ہنگری حکومت کے مطابق اس دوران ماسک پہننا اور ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہو گا۔ہنگری میں کورونا وائرس سے اب تک 451 مریض انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 509 ہے۔ادھر زمبابوے میں عائد لاک ڈاؤن میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے زمبابوے کے صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا ہر دو ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

زمبابوے میں اب تک کورونا سے 4 افراد ہلاک ہو چکے جب کہ کیسز کی تعداد 42 ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک میں یوم القدس کی ریلیوں اور عید الفطر کے اجتماعات منعقد کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 1 لاکھ 18 ہزار 392 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 937 ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 22 ہزار 233 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 18لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہو چکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثرین انتقال کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…