اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

کورونا وائرس کی ویکسین کی تلاش ،ٹرمپ نے مسلمان کا انتخاب کرلیا ،یہ خوش قسمت شخص کون ہے؟ان کی صلاحیتیں جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ۔19 کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے بنے ایک فاسٹ ٹریک پروگرام کی سربراہی کے لیے ایک امریکی مسلمان مونسیف محمد سلوئی کا انتخاب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ آپریشن وارپ اسپیڈ کے چیف سائنس دان ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی ہوں گے جو عالمی سطح پر مشہور امیونولوجسٹ ہیں اور انہوں نے 14 نئی ویکسین بنانے میں مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں ان کے وقت کے دوران 10 سالوں میں یہ ہمارے لیے بہت ساری نئی ویکسینز ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مراکشی امریکی امیونولوجسٹ ’ویکسین تیار کرنے کے سلسلے میں دنیا کے سب سے معزز افراد میں سے ایک ہیں۔ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی مراکش کے شہر اگادیر میں 1959 میں پیدا ہوئے، وہ معروف دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن کے شعبہ ویکسین کے سربراہ رہے اور تیس سال تک اس کمپنی میںکام کیا۔ان کی بہن کا کھانسی کی وجہ سے بہت چھوٹی عمر میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔کاسا بلانکا کے محمد پنجم ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی نے بیلجیئم میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کی اور ہارورڈ میڈیکل اسکول اور ٹفٹس یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے پوسٹ گریجویٹ کورس بھی حاصل کیا۔انہوں نے 100 سے زائد سائنسی مقالے شائع کیے ہیں اور وہ انٹرنیشنل ایڈز ویکسین انیشی ایٹو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں پروگرام متعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایک کوروناوائرس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا ابتدائی ڈیٹا دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیٹا نے مجھے اور زیادہ اعتماد کا احساس دلا ہے کہ ہم 2020 کے آخر تک ویکسین کی کروڑوں خوراک بنالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…