ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی انتہا پسند حکومت اور میڈیا کامیاب !’’سارے بھارت میں مسلمانوں کو “کورونا کورونا” کہہ کر پکارا جانے لگا‘‘ جنوبی بنگال میں مسلمانوں پر کورونا پھیلانے کا الزام لگا کر ساری بستی کو اگ لگا کر تباہ و برباد کر دیا گیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)10 مئی کو بنگال کی ریاست تیلنی پارہ کے ضلع ہوگلے میں اس وقت جھڑپیں پھوٹنے کے پیچھے وجہ ایک مسلم آبادی کے 5افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا تھا ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مسلمانوں کو کرونا ، کرونا کہہ کر پکارا جانے لگا ۔ جنوبی بنگال میں مسلمانوں پر انتہا پسند ہندووں مسلمانوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ، کرونا وائرس کے

الزامات لگا کر پوری بستی میں پیٹرول چھڑ ک آگ لگا دی گئی ۔ کئی گھر اور دکانیں نظر آتش کر دیں گئیں ۔ہندوؤں کے مسلمانوں پر کورونا کو بنیاد بنا کر حملے اس وقت بڑھے جب دہلی میں اعلان کیا گیا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ کورونا پھیلنے کا سبب ہیں۔دوسری جانب دنیا کی بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں مسلم کش فسادات کاسلسلہ جاری ہے۔ریاست اڑیسہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی املاک کو جلادیا۔بھدرک شہر میں کرفیو نافذ کردیاگياہے۔ مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔مودی سرکار کی حکومت میں ہندو انتہا پسند بے لگام ہوگئے ہندوؤں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ بی جے پی کی سرپرستی میں جنونی ہندؤوں نے ریاست اڑیسہ ساحلی شہر بھدرک میں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر دھاوا بول کر املاک کو نذر آتش کردیا۔شہر میں ہندو مسلم فسادات چوتھے روز بھی جاری ہے۔ مسلمانوں پر تشدد کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔انتہا پسند بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے کارندوں نے مسلمانوں کی املاک اور متعدد دکانوں کوآگ لگا دی۔ پولیس کی متعدد گاڑیوں کو بھی نذرآتش کر دیا گیا۔ بھدرک میں کرفیو نافذ کرکے مسلمانوں کی نقل و حرکت کو بھی محدود کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پینتیس پلاٹونز کو بھدرک میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…