جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

جراثیم کش سپرے انسانوں کیلئے خطرناک ،عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا ( آن لائن )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گلیوں میں جراثیم کش اسپرے انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ گلیوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے سے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ یہ لوگوں کے لیے مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ گلیوں یا بازاروں میں جراثیم کش اسپرے

کورونا کے خا تمے میں مؤثر ثابت نہیں ہوتا کیونکہ وہ گرد اور مٹی کی وجہ سے غیر مؤ ثر ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جراثیم کش اسپرے کسی کے لیے بھی جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انسانوں پر کلورین یا دیگرکیمیکل کے چھڑکاؤ سے آنکھ یا جلد متاثر ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کے مطابق کسی بھی حال میں انسانوں پر جراثم کش دوا کا اسپرے نہیں کرنا چاہیے، البتہ بند جگہوں پر جراثیم کش دوا کسی کپڑے پر لگا کر استعمال کی جانی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…