اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اٹلی نے لاک ڈائون میں مزید نرمی کر دی، بین الاقوامی آمد و رفت کی منظوری، 3 جون سے ملک بھر میں اس بات کی بھی اجازت ہو گی، اہم اعلان کردیا گیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم( آن لائن )اٹلی کی حکومت نے دنیا کے سب سے سخت لاک ڈان میں نرمی کا ایک اور اقدام کرتے ہوئے 3 جون سے بین الاقوامی آمد و رفت کی اجازت کے فرمان کی منظوری دے دی۔ حکومت اسی روز سے ملک بھر میں بھی آزاد سفر کی اجازت دے گی۔کچھ علاقوں میں تیزی سے لاک ڈان کے خاتمے پر زور دیا گیا تھا لیکن اطالوی وزیراعظم نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے معمولات کو مرحلہ وار بحال کرنے پر اصرار کیا تھا۔

خیال رہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو وبا کا پھیلا منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 31 ہزار 600 افراد کووِڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جو دنیا میں امریکا اور برطانیہ کے بعد ہلاکتوں کی تیسری بڑی تعداد ہے۔اس یورپی ملک میں مجموعی طور پر وائرس سے 2 لاکھ 23 ہزار 885 افراد متاثر ہوئے جبکہ 31 ہزار 610 صحتیاب ہوچکے ہیں۔اس معتدی بیماری کو روکنے کے لیے اٹلی پہلا یورپی ملک تھا جہاں پورے ملک میں لاک ڈان نافذ کیا گیا مارچ میں لگائی گئی پابندیوں میں 4 مئی کو کچھ نرمیوں کا اعلان کیا گیا اور صنعتیں اور پارکس کھولنے کی اجازت دی گئی۔علاوہ دکانیں 18 مئی سے کھولنے کی اجازت دی گئی اور حکومت نے فیصلہ کیا تھا اسی روز تمام علاقوں میں ہر طرح کی نقل و حرکت کی اجازت دے دی جائے گی مطلب لوگ اپنے دوستوں سے ملنے جاسکیں گے۔تاہم خطے اور بیرونِ ملک کے سفر پر پابندی 2 جون کو اٹلی کے یومِ جمہوریہ تک جارہی رہے گی تا کہ طویل تعطیلاتی ہفتے میں بڑے پیمانے پر سفر کو روکا جاسکے۔چنانچہ سفر پر عائد تمام پابندیاں 3 جون سے ختم کردی جائیں گی جس کے ساتھ حکومت آئندہ موسم کی تعطیلات کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جب اطالوی شہری روایتی طور پر سالانہ تعطیلات کے دوران بیرونِ شہر سفر کرتے ہیں۔یہ علاقے معیشت کے ان تمام شعبوں کو متحرک کر سکتے ہیں جو اب بھی بند کیے جاسکتے ہیں جب تک حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا جائے۔فرمان کے مطابق قومی صحت حکام صورتحال کی نگرانی کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انفکیشن کو قابو رکھا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…