ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

3 یورپی ممالک کا مارچ سے بند اپنی سرحدیں کھولنے پر اتفاق

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن( آن لائن )پڑوسی یورپی ممالک جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر سفری پابندیوں میں نرمی کریں گے جس کے بعد لوگ اپنے پیاروں سے مل سکیں گے۔یہ چاروں ممالک شینگن خطے میں ہیں یعنی ان کے شہری بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں تاہم مارچ میں ان کی سرحدیں کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے بند کر دی گئی تھیں

جن میں سڑک، ٹرین اور فضائی سفر بھی شامل ہے۔ہزاروں لوگوں کو سرحدوں سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ میں صرف سوئس شہریوں، مستقل رہائش رکھنے والوں اور ضروری طبی عملے کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔تین ماہ قبل یہ پابندیاں ناقابل تصور تھیں اور 26 شینگن ممالک کے شہری بغیر کسی پابندی کے برلن سے جنیوا یا پیرس سے زیورخ تک آ جا سکتے تھے۔پابندیوں سے سب سے زیادہ متاثر سرحدی علاقوں کے رہائشی ہوئے۔بیسل ٹرائینگل وہ مقام ہے جہاں فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی سرحدیں ملتی ہیں۔ وہاں مقامی کاروبار آزاد ہیں اور ہزاروں لوگ روزانہ کام کے سلسلے میں، دوستوں سے ملنے کے لیے، یا خریداری کے لیے سرحد پار کرتے ہیں۔کچھ لوگ جن کی کام کی جگہیں کھلی تھیں وہ پھر بھی سفر کر سکتے تھے مگر سرحدی علاقوں کے زیادہ تر رہائشی جو اپنا دن دو سے تین ممالک میں گزارنے کے عادی تھے، انھوں نے خود کو ایک ملک میں محدود اور اپنے پیاروں سے کٹا ہوا پایا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…