مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود طبی عملہ نرسز و ڈاکٹرز کرونا وائرس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پا رہے۔ ایسے میں سعودی فتویٰ کمیٹی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ طبی عملہ کرونا کی وجہ سے بغیر وضو کئے بھی نماز ادا کر سکتا ہے، شریعت موجودہ حالات میں اس بات کی گنجائش دیتی ہے، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فتویٰ جاری کیا گیا ۔
جاری کردہ اس فتوے کے مطابق ڈاکٹر اور نرسز کو خصوصی حالات کے پیش نظر بغیر وضو کے نماز ادا کرنے کی اجازت ہے یا پھر اپنے حفاظتی لباس پر تیمم کر لیں تو بھی ان کی نماز ہو جائے گی۔کیونکہ حفاظتی لباس اتارنے سے ان کا کرونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لئے انہیں وضو کے بغیر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے ، فتوے کے مطابق کرونا کے مریض اگر تیمم بھی نہ کرنا چاہیں تو انہیں اس کی شرعی اجازت ہو گی۔