منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کورونا ویکسین پر امریکہ کا پہلا حق قرار دیے جانے پر فرانسیسی حکومت برہم،شدید ردعمل

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس( آن لائن ) فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ کی جانب سے کورونا ویکسین پر سب سے پہلا حق امریکہ کا قرار دیے جانے پر فرانسیسی حکومت نے برہمی کا اظہار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ پال ہڈسن نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی کامیاب ویکسین کی تیاری کی صورت میں ابتدائی  آرڈرز امریکہ کو فراہم کیے جائیں گے کیونکہ سب سے پہلے اس نے

کمپنی کو ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈنگ کی۔فرانس کے وزیراعظم کے مطابق کسی بھی کامیاب ویکسین کو برابری کی بنیاد پر ہی تقسیم کیا جائے گا اور اس حوالے سے بحث کی گنجائش موجود نہیں ہے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اس بارے میں کہا کہ ویکسین کو عالمی حیثیت حاصل ہونی چاہیے، دوا کو مارکیٹ کی قوتوں کے تابع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کو ویکسین تک رسائی نہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ساتھ ہی کہا کہ وہ دوا ساز کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…