تہران (این این آئی)ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ کرنیوالی ایک سماجی کارکن کو 9 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی پانے والی خاتون رہنما نے کہا ہے کہ وہ ایرانی رجیم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی بلکہ اپنے مطالبات پر قائم رہے گی
رہائی کے بعد فاطمہ سبھری کے تاثرات پرمبنی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور نہ ہی خاموش رہیں گے بلکہ ہم اپنے راستے پراپنا سفر جاری رکھیں گے۔خاتون سیاسی اور سماجی کارکن نے کہا کہ اگرچہ اسے حق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں پانچ سال قید اور کوڑوں کی سزا دی گئی مگر میں اپنے موقف پر قائم ہوں، جیلیں اور تشدد اس کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکے۔ ہم ایرانی رجیم کے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔خیال رہے کہ ایرانی عدلیہ کے عہدیداروں نے فاطمہ سبھری کوبتایا کہ ایک شہید کی بیوہ ہونے کی وجہ سے اس کے جرم کو معاف کیا جا رہا ہے۔