ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

31 سالہ شہزادی انتقال کرگئی

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ںویانا(این این آئی)آسٹریا کی شہزادی 31 سالہ ماریہ گلٹزائن امریکی شہر ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ان کا انتقال دل میں خون کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ہوا۔ماریہ گلٹزائن نے بھارتی نژاد شیف رشی روپ سنگھ کے ساتھ اپریل 2017 میں شادی کی تھی جن کے ساتھ وہ ہیوسٹن میں ہی مقیم تھیں۔شادی کے بعد انہوں نے ماریہ گلٹزائن سے اپنا نام تبدیل کرکے

ماریہ سنگھ رکھ لیا تھا، ان کا دو سالہ بیٹا میکسم بھی ہے۔ماریہ گلٹزائن کے انتقال کے بعد آسٹریا کے اخبار میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مضمون بھی جاری کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ماریہ آسٹریا کی شہزادی ماریہ اینا اور شہزادہ پیوٹر گلٹزائن کی بیٹی تھیں۔شہزادی کی تین بہنیں اور دو بھائی ہیں۔اخبار میں ان کے بارے میں لکھا گیا کہ وہ ایک بہتر خاتون تھیں جو اپنے بیٹے سے بیحد پیار کرتی تھیں، وہ ان کی آنکھ کا تارہ تھا۔ان کی پیدائش 1988 میں یورپی ملک لکسمبرگ میں ہوئی، 5 سال کی عمر میں وہ روس منتقل ہوگئیں تھی۔وہ ہیوسٹن میں انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر کام کررہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…