ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ترک حکومت نے ماں، بچوں کو جیلوں میں پھینک دیا ترک رکن پارلیمنٹ کےحیرت انگیز انکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی )ترکی میں کرونا وائرس کو قابو کرنے حوالے سے احتیاطی اقدام کے طور پر صدر رجب طیب ایردوآن کے قید مخالفین کو بند جیلوں سے دیگر کھلی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود ان قیدیوں کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا ترکی میں درجنوں جیلوں تک پہنچ چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب ٹی وی سے گفتگو میں اس سلسلے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے

رکن پارلیمنٹ اور ترکی میں انسانی حقوق کے دفاع کے میدان کی ایک با اثر شخصیت عمر فاروق جرجرلی اولو نے باور کرایا ہے کہ ان کے ملک میں تمام جیلوں کی حالت خراب ہے۔اولو نے گذشتہ ماہ کے وسط میں جاری معافی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس معافی سے ترکی میں ہزاروں غیر سیاسی قیدیوں نے فائدہ اٹھایا۔اولو کے مطابق ایردوآن نے مذکورہ معافی کے ذریعے قیدیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ صدر کا مقصد ان جیلوں کو خالی کرنا تھا جو انہوں نے غیر قانونی طریقے سے بھڑ ڈالی تھیں۔ اس لیے کہ یہاں گنجائش سے زیادہ افراد کو ٹھونس دیا گیا تھا۔ لہذا ایردوآن نے جلدی میں معافی کی تجویز پیش کی۔ اس طرح ایک لاکھ کے قریب قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اور سیاسی اپوزیشن کے قیدیوں کو اکیلے رہنے دیا گیا۔رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کو معافی کا نام نہیں دے سکتے ،، یہ ایک بے رحمانہ استبدادی معاملہ تھا۔ یہاں تک کہ موجودہ قیدیوں کے اہل خانہ کو بھی نظر انداز کر کے انہیں اذیت میں مبتلا کیا گیا۔ کرونا وائرس کے احتیاطی اقدامات کے باعث یہ لوگ جیلوں میں ملاقات نہیں کر سکتے۔ اسی طرح ان گھرانوں کے افراد کو سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی سے دور رکھا گیا۔اولو نے واضح کیا کہ اس معافی میں چوروں، اغوا کاروں اور مافیا کے لوگوں کو شامل کیا گیا۔ ان مجرموں نے معافی سے فائدہ اٹھایا۔ ان میں سے بعض نے تو رہائی کے بعد نئے جرائم کا بھی ارتکاب کیا اور پھر سے جیلوں میں واپس آ گئے ،،، تاہم سیاسی قیدی ابھی تک سلاخوں کے پیچھے سڑ رہے ہیں۔ ان میں ماں یا باپ ہیں جو اپنے بچوں کے ساتھ ہیں۔ ان کے علاوہ مریض اور عمر رسیدہ افراد بھی ہیں۔ وبا پھیلنے کے باوجود ان سب کو رحم کھائے بغیر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…