جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بیوی کا فون مسلسل مصروف۔۔۔ نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ نکلا بیوی کسی دوسرے مرد سے فون پر بات کر رہی تھی،شوہرنے گھر پہنچتے ہی بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا‎

datetime 15  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں قرنطینہ میں رہنے والا شخص اہلیہ پر بدچلنی کے شبہ میں سینٹر سے بھاگ گیا ۔بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے قرنطینہ سینٹر سے 26 سالہ نوجوان للت کوروا فرار ہوکر گھر پہنچے تو انہوں نے بیوی کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا

تو وہ غصے میں آگیا اوراپنی بیوی کا ہاتھ ہی کاٹ دیا۔ واقعے کے بعد اہل محلہ نے خاتون کو ہسپتال پہنچایا مگر ان کے ہاتھ کو جوڑا نہ جا سکا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ جب سے قرنطینہ سینٹر گئے تھے تب سے ان کی بیوی کا فون ہمیشہ مصروف رہتا تھا، جس پر انہیں اپنی بیوی کے کردار میں شک ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس کے مطابق گزشتہ ماہ بنگلورو کی ایک خاتون نے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایات درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد نہانا چھوڑ دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…